0
Saturday 8 Feb 2014 23:25

بہارعلم ومعرفت1

  • قاری محمد حسین آئی ایس او کے مسئولین کو درس قرآن دے رہے ہیں

    قاری محمد حسین آئی ایس او کے مسئولین کو درس قرآن دے رہے ہیں

  • بہار علم و معرفت ورکشاپ مین شریک مسئولین اسمبلی کے دوران

    بہار علم و معرفت ورکشاپ مین شریک مسئولین اسمبلی کے دوران

  • آئی ایس او کے مسئولین کی ورکشاپ میں شرکا کا گروپ ترانہ پڑھتے ہوئے

    آئی ایس او کے مسئولین کی ورکشاپ میں شرکا کا گروپ ترانہ پڑھتے ہوئے

  • بہار علم و معرفت ورکشاپ کے انچارج شرکا کو ہدایات دیتے ہوئے

    بہار علم و معرفت ورکشاپ کے انچارج شرکا کو ہدایات دیتے ہوئے

  • جامعہ بعثت مولانا عمران حیدر چدھڑ آئی ایس او کے نصب العین کی تشریح کرتے ہوئے

    جامعہ بعثت مولانا عمران حیدر چدھڑ آئی ایس او کے نصب العین کی تشریح کرتے ہوئے

  • آئی ایس او کے ادارہ تربیت کے رکن احسن زیدی اسٹیج پر موجود ہیں

    آئی ایس او کے ادارہ تربیت کے رکن احسن زیدی اسٹیج پر موجود ہیں

  • ورکشاپ میں شریک مسئولین توجہ سے دروس سن رہے ہیں

    ورکشاپ میں شریک مسئولین توجہ سے دروس سن رہے ہیں

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی ورکشاپ کے دوسرے دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ورزش کے بعد درس قرآن سے ہوا۔ بعد ازاں آئی ایس او کے ترانے کیساتھ اسمبلی ہوئی اور پہلا لیکچر ہوا۔ صبح آٹھ بجے پرنسپلز آف مینجمنٹ اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے عنوان سے  مینجمنٹ اسٹڈیز کے ماہر ثقلین عباس نے لیکچر دیا، نہضت تشیع کی تاریخ کے حوالے سے مولانا مظہر کاظمی نے تفصیلی گفتگو کی۔ نماز ظہر کے ساتھ قم سے تشریف لائے ہوئے مولانا مہدی کاظمی نے فقہی احکام بیان کیے اور ظہرین کے بعد مولانا حیدر نقوی نے سیرت نبویؑ کے سیاسی اور اجتماعی پہلووں پر خطاب کیا۔ اسکے بعد سابق مرکزی صدر فرحان زیدی نے آئی ایس او کے پیغام اور پیغام رسانی کے اسلوب پر گفتگو کی۔ مغربین کی نماز کے بعد تنظیم کی مرکزی نظارت کے سیکرٹری روزی علی نے کامیاب میٹنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے پرمغز خطاب کیا اور آخر میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی نے ڈائیلاگ کے اسلوب کے حوالے سے مسئولین کے ساتھ گفتگو کی۔ مرکز تبلیغات اسلامی رجوعہ میں ہونے والی ورکشاپ میں گلگت، بلتستان، راولپنڈی، پشاور، گوجرانولا، سرگودہا، ملتان، لاہور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، سکھر، کشمیر اور کراچی ڈویژن سے آئے ہوئے 80 مسئولین شریک ہیں۔ ورکشاپ کی میزبانی فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 349590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش