اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی مہم پر اسکردو پہنچ گئے، انکی آمد کے موقع پر عظیم الشان استقبالیہ ریلی اور انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں لوگوں شریک تھے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے بات کرنے کے لئے 19 سال انتظار کیا ہے، جتنی خوشی مجھے آج ہو رہی ہے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اسکردو کے نوجوانوں میں سیاسی شعور آچکا ہے، پاکستان میں تبدیلی آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔