اسلام ٹائمز۔ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے وفد نے صوبائی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کی سربراہی میں مزارِ قائدؒ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔