0
Saturday 19 Mar 2016 01:41

ایرانی سفیر کا میٹ دی پریس سے خطاب

  • ایرانی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب

    ایرانی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب

  • ایرانی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب

    ایرانی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب

  • ایرانی سفیر نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں کے ہمراہ پودا لگایا اور دعا کی

    ایرانی سفیر نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں کے ہمراہ پودا لگایا اور دعا کی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا۔ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے۔ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے دہشت گرد گروپوں کی فنانسنگ اور لاجسٹک سپورٹ روکنا ہوگی۔ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے۔ پاکستان اپنے حصے کا کام مکمل کرے۔ یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ایران تجارت کا فروغ بہت ضروری ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے، اس کے لئے موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر پاکستان کے اہم دورے پر آ رہے ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے، ایران اپنے علاقے میں گیس پائپ لائن کی مرمت اور تعمیر مکمل کرچکا ہے، اب پاکستان کو اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔ بعد میں ایرانی سفیر نے نیشنل پریس کلب میں ایک پودا بھی لگایا اور دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 528306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش