اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام لاڑکانہ سٹی میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے فکر شہید حسینی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر علامہ عبداللہ مطہری، علامہ مشتاق حسین مشہدی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی اور اے ایس او کے مرکزی نائب صدر محسن عباس نے خطاب کیا۔