اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت کرم ایجنسی بھر میں شب ولادت منجی عالم بشریت امام زمانہ (عج) کے موقع پر جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاراچنار شہر کو بالیوں اور غباروں سے سجایا گیا تھا۔ پاراچنار میں دکانداروں، محلے والوں اور آئی ایس او کی جانب سے مختلف مقامات پر شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا اور امام زمانہ (عج) کی صفات اور استعاثوں سے بھرے ترانے اور منقبت لاؤڈ سپیکر کے ذریعے سنائے گئے۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں جامع مسجد میں نماز مغربین کے بعد شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔