اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمی سید الخوئی کے فرزند حجۃ الاسلام سید عبد الصاحب الخوئی حفظہ اللہ کے اعزاز میں جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔ جعفریہ پریس کے مطابق تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مفسر قرآن آیت اللہ محسن نجفی اور علامہ افتخار حسین نقوی بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ واضح رہے کہ علماء کرام، طلاب و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔