اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی برسی کی مناسبت سے منصورہ لاہور میں بیاد مولانا سید ابو الاعلٰی مودودی، حیات و خدمات کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسن قریشی، مدیر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، سابق ڈائیریکٹر ادارہ معارف اسلامی لاہور حافظ محمد ادریس، ڈائیریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ ساجد انور، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خطاب کیا۔