0
Thursday 4 Nov 2010 22:25

لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ،پاکستان اور اسلام کے لیے خطرہ ہیں،علامہ امین شہیدی

لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ،پاکستان اور اسلام کے لیے خطرہ ہیں،علامہ امین شہیدی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے اسلام آباد میں اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ حملوں کے پیچھے وہی عناصر ہیں جو تحریک آزادی پاکستان کے مخالف تھے اور انھوں نے قائداعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم قرار دیا تھا۔آج بھی وہی طبقہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور ملک کے استحکام کے خلاف سازش کر رہا ہے۔خاص طور پر ان فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ اور ان جیسے دوسرے دہشت گرد گروپ پاکستان اور اسلام کے لیے خطرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ اور طالبان وغیرہ ایک ہی ہیں اور وہ بے گناہ لوگوں کے خون کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔فوج اور پولیس کے اداروں،عزاداری کے جلوسوں اور مزارات اور دیگر مقدس مقامات پر حملوں میں یہی لوگ ملوث ہیں اور یہ عناصر اس بات کا کھلم کھلا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔یہ لوگ پاکستان کے استحکام کے خلاف کام کر رہے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ان دہشت گردوں کی امریکہ،برطانیہ اور اسرائیل پشتپناہی کر رہے ہیں۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ یہ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ان کا ہدف صرف مخالف مذہب ہی نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان بھی ہے۔خودکش حملوں کے ذریعے بازاروں میں بے گناہ لوگوں کو مارنا،مساجد،امام بارگاہوں،مزارات اور اہم سرکاری اور غیر سرکاری تنصیبات اور عمارات پر خودکش حملے کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔پاکستان کا کوئی طبقہ ان کے شر سے محفوظ نہیں۔یہ لوگ پاکستان کے عوام اور اسلام کے دشمن ہیں۔ان عوامل کے پیچھے غیرملکی قوتیں ہیں جو ایک آزاد اور سربلند پاکستان کو برداشت نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف یہ دہشت گرد حملے کر کے ملک میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں۔دوسری طرف امریکہ دہشت گردی کے نام پر پاکستان پر ڈرون حملے کر رہا ہے۔اس ساری صورتحال کو دیکھا جائے تو دونوں کا آپس میں گٹھ جوڑ نظر آتا ہے۔یعنی دہشت گرد امریکہ کو پاکستان میں مداخلت کا جواز فراہم کر رہے ہیں۔دہشت گرد اسلام کے لبادے میں اور امریکی فوجیں،نیٹو کے روپ میں پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہاں یہ  سوال پیدا ہوتا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں میں ابتک کوئی امریکی نہیں مارا گیا،سب کے سب پاکستانی مر رہے ہیں۔اسلام آباد اور پشاور امریکیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔امریکی سیکورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے لوگ پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کی مشکوک سرگرمیوں کو کوئی روکنے والا نہیں۔امریکہ یا کسی دوسرے ملک کو کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان کے اندر آ کر مداخلت کرے اور اس ملک کی آزادی و استقلال کو چیلنج کرے۔پاکستان پر ڈرون حملے اسلام آباد حکومت کی کمزوری کا نتیجہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن لوگوں کو چاہیے کہ سامنے آئیں اور متحد ہو کر اس ملک کو تحفظ فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 42962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش