0
Saturday 2 Jul 2022 20:54

ادے پور سانحہ، کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی، انٹرنیٹ ہنوز معطل

ادے پور سانحہ، کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی، انٹرنیٹ ہنوز معطل
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادوے پور میں کنہیا لال قتل کیس کے بعد سے پانچویں دن بھی انٹرنیٹ معطل رہا۔ تاہم آج انتظامیہ نے کرفیو میں چار گھنٹے کے لئے نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تاراچند مینا کے حکم کے مطابق شہر کے مکین آرام کے وقت میں اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لئے باہر جا سکیں گے۔ تاہم انٹرنیٹ اتوار تک بند رہے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ پیر سے انٹرنیٹ سروس بحال ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب کنہیا لال قتل کیس کے خلاف کئی تنظیموں نے ہفتہ کو بند کا اعلان کیا ہے۔ مقامی تاجروں نے ہندو تنظیموں کے بند کال کی حمایت کی ہے۔

بتا دیں کہ 28 جون کو ادے پور میں دو لوگوں نے کنہیا لال نامی شخص کو اس کی دکان میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے قتل سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔ ویڈیو میں اس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ تاہم پولیس نے واقعے کے بعد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دونوں ملزمان کو دہشتگرد تنظیموں سے بھی جوڑا جارہا ہے۔ این آئی اے کورٹ جے پور نے ڈسٹرکٹ کورٹ ادے پور کو خط لکھ کر کیس کی منتقلی کی درخواست کی تھی۔ اس پر ضلع جج نے ہدایت دی کہ معاملے کی مزید سماعت این آئی اے کورٹ فرسٹ جے پور میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1002354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش