0
Tuesday 5 Jul 2022 23:41

کراچی، 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹس پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار

کراچی، 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹس پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پروموشن تنازع پر 35 خواتین افسران کے نمبرز فحش ویب سائٹس پر شیئر کرنے کے الزام میں محکمہ سوشل ویلفئیر کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئیر کے دو ملازمین کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کے تناظر میں اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ثاقب شیخ اور جونئیر کلرک عدیل میمن گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملازمین کی گرفتاری 35 خواتین افسران کے ذاتی موبائل نمبرز فحش ویب سائٹس پر ڈالنے کے سبب عمل میں آئی، ملزمان نے پروموشن کے تنازع پر خواتین کے نمبر فحش ویب سائٹس پر شیئر کر دیئے تھے، جس کے بعد خواتین کو متعدد ہراسگی کی کالز موصول ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ فحش ویب سائٹس پر خواتین کے نمبرز کی تشہیر کے سبب انہیں بڑے پیمانے پر ہراساں کیا گیا، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار بھی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1002932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش