0
Thursday 7 Jul 2022 15:57

ملتان، دلاور زیدی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل نامزد، نوٹیفیکشن جاری

ملتان، دلاور زیدی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل نامزد، نوٹیفیکشن جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے سابق صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی کو ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا سیکرٹری عزاداری سیل نامزد کر دیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سید دلاور حسین زیدی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سید دلاور عباس زیدی کا تعلق ملتان سے ہے اور اس سے قبل وہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی، ضلعی آرگنائزر ملتان کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ سید دلاور عباس زیدی کی نامزدگی پر مختلف تنظیمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش