0
Saturday 16 Jul 2022 06:31

غزہ پٹی سے صیہونی بستی عسقلان پر راکٹ حملہ

غزہ پٹی سے صیہونی بستی عسقلان پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب اور عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے نزدیک صیہونی بستی پر راکٹ لگنے کے دوران خطرے کے سائرن بجے، جس کے بعد آئرن ڈوم سسٹم ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔ صیہونی فوج نے آج ہفتے کی صبح غزہ پٹی سے متصل ایک صیہونی بستی پر راکٹ حملے سے وارننگ سائرن کے بجنے کی خبر دی ہے۔ بعض عرب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع "اشدود" اور "عسقلان" نامی صیہونی بستیوں پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم کے ایکٹو ہونے کے بعد غزہ کے قریب یہودی بستیوں کے آسمان پر چند دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا کہ غزہ کی پٹی کی جانب سے صیہونی قصبے ''عسقلان'' پر ایک راکٹ داغا گیا جبکہ مذکورہ اخبار کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔ ایک عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو صیہونی آباد کار راکٹ حملے کے خوف سے محفوظ پناہ گاہ کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی سے کُل دو راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے ایک کو آئرن ڈوم نے روکا اور دوسرا عسقلان میں زمین پر گرا۔
خبر کا کوڈ : 1004455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش