0
Thursday 21 Jul 2022 21:07

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 21566 نئے کیسز

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 21566 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 21566 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 200.91 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگائی گئی 2912855 ویکسین شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 21566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 48824185 ہوگئی۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کی آمد سے روزانہ انفیکشن کی شرح 4.25 فیصد، صحتیاب ہونے کی شرح 98.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 507360 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 87.11 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1005339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش