1
Tuesday 2 Aug 2022 20:50

لاہور، ممتاز شاعر، ادیب صحافی قائم نقوی انتقال کر گئے

لاہور، ممتاز شاعر، ادیب صحافی قائم نقوی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ممتاز ادیب، شاعر اور صحافی سید قائم علی نقوی لاہور میں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ قائم نقوی ماہ نوء کے ایڈیٹر تھے۔ قائم نقوی آج ریڈیو پاکستان پر محفل مسالمہ میں شریک تھے۔ محفل کی ریکارڈنگ کے بعد پروڈیوسر کے کمرے میں پہنچے تو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مومن پورہ قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شاعروں، صحافیوں اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انہیں مومن پورہ قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1007274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش