0
Friday 23 Sep 2011 13:45

طالبان نے اپنے دور حکومت میں پروفیسر ربانی کا ہمیشہ احترام کیا، وہ کمانڈروں کو ہتھیار ڈالنے پر تیار کر رہے تھے، ترجمان طالبان

طالبان نے اپنے دور حکومت میں پروفیسر ربانی کا ہمیشہ احترام کیا، وہ کمانڈروں کو ہتھیار ڈالنے پر تیار کر رہے تھے، ترجمان طالبان

کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سابق صدر پروفیسر برہان الدین ربانی کو طالبان کی صفوں میں دراڑیں ڈالنے اور طالبان کے فیلڈ کمانڈروں کو ہتھیار ڈالنے پر راضی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پروفیسر  برہان الدین ربانی کے قتل کے بعد کابل میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور شمالی اتحاد کے تمام لیڈر جن میں فہیم، عبداللہ، امراللہ صالح اور دیگر شامل ہیں اپنی نقل و حرکت محدود کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے خاص لوگوں کے سوا دیگر افراد سے ملاقاتیں بھی بند کر دی ہیں۔ دوسری جانب کابل میں موجود تاجک اور ہزارہ قیادت نے برہان الدین ربانی کے قتل کے فوراً بعد طالبان کو لڑائی کی وارننگ دینا شروع کر دی ہے۔ عبداللہ عبداللہ اور بعض دیگر لوگ طالبان اور پشتونوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں جس سے مستقبل میں ایک تصادم بنتا دکھائی دیتا ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ برہان الدین کے قتل کا فیصلہ سیزن شروع ہوتے ہی کر لیا گیا تھا کیونکہ ربانی سابق جہادی رہنما ہونے کے باوجود نقصان پہنچا رہے تھے۔ جن طالبان کے گروپس نے امن کے چکر کو قبول نہیں کیا انہیں افغان پولیس یا ایساف کے ذریعے گرفتار کروا کر ہتھیار رکھوانے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں جس پر برہان الدین ربانی اور جان محمد دونوں کو طالبان نے کئی مرتبہ پیغام بھجوایا کہ وہ ایسا نہ کریں مگر وہ نہیں مانے جس پر کارروائی کرنا پڑی۔
ترجمان کے مطابق طالبان نے اپنے دور حکومت میں پروفیسر ربانی کا ہمیشہ احترام کیا۔ وہ ہمارے خلاف نہ صرف میدان میں تھے بلکہ مقامی سطح کے کمانڈروں کو خریدنے کی کوششیں کر رہے تھے۔ لہذا ان کے بارے میں فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ سابق افغان صدر پروفیسر  برہان الدین ربانی کو جس حملہ آور نے قتل کیا اس کا نام عصمت اللہ ہے اور وہ 5 ماہ سے امن جرگہ کے رابطہ میں تھا۔ عصمت اللہ امن جرگہ کی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے قائم ایک کمیٹی کے سربراہ رحمت اللہ وحید یار کے ذریعے برہان الدین ربانی سے ملا تھا اور پیغامات لے کر آتا جاتا رہتا تھا۔

خبر کا کوڈ : 100894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش