0
Tuesday 27 Sep 2022 23:52

ڈیرہ، ریسکیو کیجانب سے گرلز ڈگری کالج میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد

ڈیرہ، ریسکیو کیجانب سے گرلز ڈگری کالج میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹریننگ وننگ ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 3 کی اساتذہ اور طالبات کیلئے ایک روزہ بی ایل ایس اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ ٹریننگ کے دوران کالج ہذا کی طالبات کو حادثات سے بچاؤ اور نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں، جس میں تمام طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ کمال شاہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی مفید ٹریننگز منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 1016478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش