0
Saturday 1 Oct 2022 08:39

وزیرِاعظم ہاؤس میں بیٹھ کر عمران خان ملک کیخلاف سازش کرتا رہا، حافظ حمد اللّٰہ

وزیرِاعظم ہاؤس میں بیٹھ کر عمران خان ملک کیخلاف سازش کرتا رہا، حافظ حمد اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کے خلاف سازشیں کرتا رہا۔ حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ عمران نے بحیثیت وزیرِاعظم حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیئے۔ عمران اور ان کی پارٹی اور ان کے سہولت کار بھی سن لیں، عام انتخابات اب ان کی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کے خواہش پر 2023ء میں ہی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1017056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش