0
Wednesday 23 Nov 2022 19:16

مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مختلف چیلیجز کا سامنا ہے، مولانا فضل الرحیم مجددی

مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مختلف چیلیجز کا سامنا ہے، مولانا فضل الرحیم مجددی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ مسلم پرسنل بورڈ کو مختلف چیلیجز کا سامنا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس چیلنجز کا سامنا تمام مسالک کو متفقہ طور پر کرنا چاہیئے تاکہ کسی طرح کا غلط پیغام نہ جائے۔ یہ بات انہوں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ایک شعبہ تفہیم شریعہ کمیٹی کی جانب سے سے ایک روزہ ورکشاپ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جتنی بھی عدالتیں ہیں وہ عبدللہ علی یوسف کے ترجمے اور تشریح کو مانتی ہیں جب کہ برصغیر کے علماء کرام کا اس پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں ڈاکٹر عبدالرحیم قدوائی کا مفصل مضمون اردو اور انگریزی میں آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جتنے بھی مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ ہیں ان کے مدنظر قرآن کریم کے ایسے ترجمے کو عدالت میں ریفر کیا جائے جس ے سب قبول کریں اور عدالت کوئی غلط فیصلہ اپنی سمجھ سے نہ دے سکیں۔ اسی سیشن میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے شائع ہونے والے جرنل آف لاء اینڈ ریلیجیس افیرس کے دوسرے شمارے کی اجرائی عمل میں آئی۔ دوسرے سیش میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ممبر جلیسہ صاحبہ نے ’مسلم پرسنل لاء اور ہندوستان‘ اس عنوان پر گفتگو کی کہ کس طرح حکومت مسلم پرسنل کے قوانین میں تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے لیکن مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور اپنے مسائل کو شریعت اسلامی کے تحت حل کرنے کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 1026411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش