0
Saturday 1 Oct 2011 04:02

دہشتگردوں کے حوالے سے پاکستان سے سخت رویہ اپنائیں گے، اوباما

دہشتگردوں کے حوالے سے پاکستان سے سخت رویہ اپنائیں گے، اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حوالے سے پاکستان سے سخت رویہ اپنایا جائے گا، ڈومور کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔ امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں براک اوباما نے کہا کہ پاکستانی کی حدود میں موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے اسلام آباد سے ڈومور کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان سے سخت رویہ اپنایا جائے گا، تاہم پاک امریکا انٹیلی جنس تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس تعاون القاعدہ کیخلاف بہت مؤثر رہا ہے۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس سطح پر نہیں ہیں جہاں انہیں ہونا چاہئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان پر دباؤ جاری رکھا جائے گا کیونکہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی صرف امریکا ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 102751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش