0
Friday 2 Dec 2022 00:45

ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر 139 روپے 13 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 535 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد کمرشل سیلنڈر 9804 روپے کا ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش