0
Sunday 2 Oct 2011 09:59

وہاڑی، طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے

وہاڑی، طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے
وہاڑی:اسلام ٹائمز۔ طویل ترین لوڈشیڈنگ سے متاثرہ وہاڑی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک پر ٹائر جلائے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ موسم خوشگوار ہونے کے باوجود روزانہ 15 سے 18 گھنٹے بجلی کی معطلی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، مرکزی ہو یا صوبائی حکومت دونوں اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے اور کرپشن کا پیسہ بٹورنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے  ہر طبقہ کو مشکل اور مسائل کا سامنا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ حکمران لوڈشیڈنگ اسی وجہ سے کر رہے ہیں کہ عوام کی توجہ انہی مسائل کی طرف رہے اور وہ ملک کو لوٹنے میں مصروف رہیں، ہم حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ اگر ایک ہفتے تک یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیں گے جس کی ساری ذمہ داری انہی نااہل حکمرانوں پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 102928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش