0
Monday 3 Oct 2011 21:29

ترکی مصر اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث اسرائیل خطے میں تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، لیون پنیٹا

ترکی مصر اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث اسرائیل خطے میں تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، لیون پنیٹا
برسلز:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا مشرق وسطیٰ روانہ، وہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے فلسطین پر دباؤ ڈالینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطٰی میں بہت تیزی سے تنہا ہو رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ روانگی کے وقت واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا اسرائیل کو فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے چاہیے۔ ترکی اور مصر کے ساتھ بھی تعلقات بحال کئے جائیں۔ امریکہ فلسطین کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ معاملہ سلامتی کونسل میں آیا تو وہ اس کو ویٹو کر دے گا۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔
امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانگی سے قبل برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی مصر اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث اسرائیل خطے میں تنہائی کا شکار ہو رہا ہے اسے چاہئے کہ وہ خطے کے ممالک بالخصوص ترکی اور مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ وزیر دفاع لیون پنیٹا اپنے دورے کے دوران اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد وہ مصر کا بھی دورہ کریں گے۔ 
 


خبر کا کوڈ : 103441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش