0
Monday 30 Jan 2023 22:34

خالد مقبول صدیقی کی پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش بم دھماکے کی مذمت

خالد مقبول صدیقی کی پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش بم دھماکے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پشاور کی مسجد  میں نماز کے دوران خودکش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور دھماکے کے نتیجے میں معصوم قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دین اسلام، انسانیت اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں جو دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے زخمیوں کے لئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش