1
0
Tuesday 31 Jan 2023 23:14

جی بی کابینہ میں تبدیلی، کاظم میثم کو خوراک کا اضافی قلمدان، شمس لون مشیر داخلہ مقرر

جی بی کابینہ میں تبدیلی، کاظم میثم کو خوراک کا اضافی قلمدان، شمس لون مشیر داخلہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کابینہ میں اہم تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے پہلی مرتبہ مشیر داخلہ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر خوراک شمس لون سے خوراک کا قلمدان واپس لے کر کاظم میثم کو سونپ دیا گیا ہے۔ کاظم میثم کے پاس وزارت زراعت کے ساتھ خوراک کا قلمدان بھی ہوگا۔ دوسری جانب مشیر خوراک شمس لون کو مشیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں مشیر داخلہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہوتا تھا۔ وزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

علی محمد کریمی شگری
Pakistan
میری رائے کے مطابق۔۔۔ وزارت خوراک کا قلمدان سونپنا ایک چیلنج ہے، کیونکہ وفاق سے لیکر جی بی تک گندم کے سمگلرز اور حکومتی مافیاز کا کنٹرول ہے، جنہیں نکیل ڈالنا یقیناً مشکل کام ہے۔
ہماری پیشکش