0
Tuesday 7 Feb 2023 11:16

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کا بہتا خون نظر کیوں نہیں آتا، طاہر کھوکھر

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کا بہتا خون نظر کیوں نہیں آتا، طاہر کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھو کھر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت خطرے میں ہے، اقوام متحدہ،او آئی سی سمیت پاکستان کے حکمران اپنی آنکھیں کھولیں، اقوام متحدہ دنیا میں امن کا راگ الاپ رہا ہے اس کو کشمیر میں کشمیریوں کا بہتا خون نظر کیوں نہیں آتا آخر اقوام متحدہ کب کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے گا، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں مودی سرکار نے فوج کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، ہندوں کو اسلحہ دے دیا ہے وہ عزت اور چاردیواری کا تقدس پامالا کر رہے ہیں، ہر روز بے گناہ کشمیریوں کو  شہید کیا جا رہا ہے، بے گناہ کشمیریوں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے، مگر اقوام عالم کشمیر پر اندھی ہو جاتی ہے جس کو کشمیریوں کا بہتا سرخ خون نظر نہیں آ رہا ہے، اقوام عالم کا معیار دوغلا ہے، اپنے مفادات اور فائدے کو دیکھ کر ملکوں میں امن کا راگ الاپتا ہے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہمارے حکمران کشمیر کے معاملے پر صرف 75سال سے مذمت کر رہے ہیں، آج تک کشمیر کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، کامیاب سفارتکاری کا راگ الاپنے والی جماعتیں یہ بتائیں کہ ان کی کشمیر کے معاملے پر کیا پیش رفت ہے، کشمیر کے عوام کو کب آزادی ملے گی اور ان کو ان کا حق حق خودارادیت ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 1039990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش