0
Sunday 19 Mar 2023 12:11

رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی، رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ میٹ آفس کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لئے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ کلائمٹ ڈیٹا سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب 6 بج کر 414 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ میٹ آفس نے مزید بتایا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش