0
Tuesday 28 Mar 2023 23:13

سیاستدانوں کی لڑائی نے ملکی اداروں کو بھی تقسیم کرکے رکھ دیا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 

سیاستدانوں کی لڑائی نے ملکی اداروں کو بھی تقسیم کرکے رکھ دیا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی لڑائی نے ملک کے مؤقر اداروں کو بھی تقسیم کرکے رکھ دیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے، وہ ادارے جن پر ملک کی سالمیت کا دار و مدار ہے، ان میں انتشار اور خلفشار ملک کیلئے سخت نقصاندہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے سیاسی مسائل عدالتوں میں پہنچانے کے بجائے مل بیٹھ کر خود حل کریں، انتقامی سیاست اور ایک دوسرے کو ختم کرنے جیسے اشتعال انگیز بیانات سے اجتناب کریں، اس کا نتیجہ سوائے انتشار خانہ جنگی کے اور کچھ نہیں نکلے گا، جو خدانخواستہ سانحہ مشرقی پاکستان کی طرح کہیں کسی دوسرے سانحہ کا موجب نہ بن جائے۔
خبر کا کوڈ : 1049272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش