0
Friday 31 Mar 2023 21:31

کوئٹہ کے منتخب نمائندے مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دیں، ولی کاکڑ

کوئٹہ کے منتخب نمائندے مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دیں، ولی کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کی پچیس تیس لاکھ کی آبادی میں متعدد اراکین صوبائی اسمبلی، اراکین قومی اسمبلی، سینٹرز، مخصوص نشستوں پر آنے والے ارکان اور درجنوں بلدیاتی نمائندے ہونے کے باوجود کوئٹہ اور اس کے مضافات میں بسنے والے مکینوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اور نکاسی آب سمیت صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر سیاست، تجارت، تعلیم اور علاج معالجہ کے حوالے سے ایک اہم مرکز ہے۔

جس میں تمام اضلاع سے لوگ رہائش پذیر ہیں۔ شہر کے مسائل کے حل اور اس کے حسن کی بحالی کیلئے ایک خصوصی پیکج کی ضرورت ہے۔ جس کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ گورنر بلوچستان نے تمام عوامی نمائندے پر زور دیا کہ وہ کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، خستہ حال سڑکوں کی جلد تعمیر و مرمت اور فراہمی و نکاسی آب کے نظام اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ وہ بہت جلد کوئٹہ شہر کے تمام مضافاتی علاقوں کے دورے کرینگے اور اصلاح احوال کے اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1049840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش