0
Friday 31 Mar 2023 22:53
اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہوگا

ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس یکم اپریل 2023ء بروز ہفتہ دن ایک بجے ہوگا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی. حکومتی اتحادی رہنماء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1049853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش