1
0
Thursday 13 Oct 2011 00:12

جھنگ کے شہری نے نہر میں بہتے پانی سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا

جھنگ کے شہری نے نہر میں بہتے پانی سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا
جھنگ:اسلام ٹائمز۔ جھنگ کے شہری نے نہر میں بہتے پا نی سے بجلی تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا، اس کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبہ پر عملدرآمد کر کے سستی ترین بجلی پیدا کرنے کے علاوہ ملک بھر میں شارٹ فال کو ایک سال میں پورا کیا جا سکتا ہے، سیٹلائیٹ ٹاون کے رہا ئشی الیکٹرک مکینک انجم رفیع نے ٹیوب ویل چلا کر پا نی میں شافٹ، گیئر بکس اور جنریٹر کے ذریعے بجلی پیدا کر نے کا کامیا ب تجربہ کیا اور اس چھوٹے سے پروجیکٹ سے 12 وولٹ بجلی پیدا کر کے بتیاں روشن کیں، انجم رفیع کا کہنا ہے کہ نہروں میں آہستہ سے بہتے پانی پر اسی طریقے سے انتہائی سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور تقریبا پچیس لا کھ رو پے کی لاگت سے ایک پروجیکٹ تیار کیا جائے تو 20 سے 30 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور ملک بھر میں جاری توانائی کے بحران پر قا بو پایا جا سکتا ہے، انجم رفیع کا کہنا ہے کہ حکو متی انجینئرز نے اس کے پروجیکٹ کا معا ئنہ کیا اور اسے کا میاب قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 105816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

پاکستان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے
ہماری پیشکش