0
Wednesday 12 Oct 2011 20:56

وفاقی کابینہ نے ہفتے میں دو چھٹیوں کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ہفتے میں دو چھٹیوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے وفاق کے زیرانتظام اداروں میں دو دن کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ آج وزیراعظم گیلانی کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق کے زیرانتظام اداروں میں 15 اکتوبر سے دو دن چھٹیاں کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، مارکیٹیں اور بازار غروب آفتاب کے بعد جبکہ شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بارہ نکاتی ایجنڈے اور مختلف سفارشات پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ تمام وزارتیں اور سرکاری ادارے فوراً بجلی کے بل ادا کریں، بل ادا نہ کرنیوالوں کے بلاتفریق کنکشن کاٹ دیئے جائیں، وزیراعظم نے پیشکش کی فیصلے پر عملدرآمد وزیراعظم ہاوس سے کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق صوبوں میں دو چھٹیوں کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل دے گی۔ بجلی کے نئے کنکشنز حاصل کرنے والے صارفین دو ماہ کے ایڈوانس بل جمع کرائیں گے۔ اس کےساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس اور بل بورڈز کے بلب کو انرجی سیور سے تبدیل کیا جائے گا۔ کابینہ نے تمام نادہندگان کے کنکشنز پینتالیس دن میں منقطع کرنے کی منظوری بھی دی۔ تاہم سو یونٹس استعمال کرنے والے نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع نہیں کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 105796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش