0
Tuesday 18 Oct 2011 00:16

ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، صدر اور وزیراعظم عائشہ احد کو تحفظ فراہم کریں، الطاف حسین

ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، صدر اور وزیراعظم عائشہ احد کو تحفظ فراہم کریں، الطاف حسین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، پی پی کے اندر بھی کچھ لوگ پارٹی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایوب خان کی آمریت کو للکارنے والی بھی ایک خاتون، محترمہ فاطمہ جناح تھیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھانسی دی گئی تو ان کے دیرینہ ساتھی بھاگ گئے تھے اس وقت میدان عمل میں اترنے والی بھی دو خواتین، نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو ہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، حکومت عائشہ احد کو تحفظ فراہم کرے، الطاف حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اندر ہونیوالی سازشوں کے خلاف ایم کیو ایم، صدر، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ الطاف حسین نے کہا کہ آج میڈیا پر ملک میں اتحاد بین المذاہب اور بین المسلمین کا درس دینے کی بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ وہ ایسی رپورٹنگ کرنے سے گریز کریں جو انتشار کا سبب بنے۔ الطاف حسین نے کہا کہ افغانستان کے بارڈر پر وزیرستان کے ساتھ ملحقہ علاقے پر جدید ہتھیاروں سے لیس امریکی فوج لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی حکومت بتانا چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے ایک ہے۔ ایم کیو ایم ملک کے دفاع کے لئے حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ ہے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور بہت سے قوتیں اس سازش میں بالواسطہ یا بلا واسطہ شریک ہیں۔ یہ بات انھوں نے کراچی میں خواتین کے اجتماع سے خطاب میں کہی۔ انکا کہنا تھا کہ بعض حلقے ایم کیو ایم پر لعن طعن میں مصروف ہیں، لیکن انھیں اس کی پرواہ نہیں ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے شرفا کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عائشہ احد پر ظلم کیا گیا، انھوں نے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ عائشہ احد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 107162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش