0
Wednesday 19 Oct 2011 13:09

پاکستان اور امریکا کو اپنے تعلقات معمول پر لانا ہونگے، دونوں ممالک مشترکہ مفادات پر اتفاق کر سکتے ہیں، حسین حقانی

پاکستان اور امریکا کو اپنے تعلقات معمول پر لانا ہونگے، دونوں ممالک مشترکہ مفادات پر اتفاق کر سکتے ہیں، حسین حقانی
برکلے کیلیفورنیا:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو اپنے تعلقات معمول پر لانا ہوں گے، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے میں خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا اپنے تعلقات معمول پر لانے ہوں گے، کوئی ایک واقعہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا تعین نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو کچھ واقعات سے متاثر نہیں ہونا چاہیئے اور پاکستان اور امریکا کے متوازی بیانات سب سے بڑا چیلنج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مشترکہ معاملات پر اتفاق کر سکتے ہیں اور جمہوری نطام کا تسلسل ہی پاکستان کا مسائل کا حل ہے۔ 
کیلیفورنیا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا پاکستان اور امریکا کے بہتر تعلقات نہ صرف دونوں مملکوں بلکہ خطے کے عوام کیلئے بھی بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود دونوں ملکوں کے لئے سیاسی، سماجی اور دفاعی تعلقات میں بہتری لانا ناگزیر ہے۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ جموری نظام کا تسلسل ہی پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل کا واحد حل ہے اور جمہوری نظام کی بدولت ہی پاکستانی قوم اکیسویں صدی کے تقاضوں پر پورا اتر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 107563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش