0
Saturday 22 Oct 2011 02:34

باڑہ میں ایک بار پھر آپریشن کا فیصلہ، لوگوں نے دوبارہ نقل مکانی شروع کر دی

باڑہ میں ایک بار پھر آپریشن کا فیصلہ، لوگوں نے دوبارہ نقل مکانی شروع کر دی
باڑہ خیبر ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں باڑہ کے علاقے منڈی کس سے کوہی چوک تک کرفیو نافذ کیا جائیگا خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آپریشن والے علاقوں کے مکینوں سے علاقہ خالی کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد اسپن قبر، جان سی، ملک دل خیل، سمیت باڑہ کے مختلف علاقوں سے بڑے تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو خالی کرانے کا مقصد علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، علاقے میں عام لوگوں کی موجودگی اور ان کے نشانہ بننے کے خطرے کے باعث شدت پسندوں کے آپریشن میں مشکلات درپیش تھیں۔ علاقے کے مکینوں نے بار بار مہاجر و آئی ڈی پیز بننے کی بجائے دہشتگردوں کے خلاف ایک ہی بار فیصلہ کن آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 108104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش