0
Saturday 22 Oct 2011 01:50

مولوی فضل اللہ نے واپسی کا عندیہ دے دیا، سوات میں نئی جنگ شروع کرنیکی دھمکی، طالبان کمانڈر

مولوی فضل اللہ نے واپسی کا عندیہ دے دیا، سوات میں نئی جنگ شروع کرنیکی دھمکی، طالبان کمانڈر
کنڑ افغانستان:اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان سوات کے رہنماء مولوی فضل اللہ نے افغانستان سے واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے وادی سوات میں نئی جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ شریعت کے نفاذ کیلئے جانیں قربان کیں، گھربار چھوڑے،اب نہ صرف مالاکنڈ کے علاقے بلکہ پورے پاکستان میں شریعت کے نفاذ کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کرینگے۔ مولوی فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین احمد نے ان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی جانیں قربان کیں، شریعت کیلئے اپنے گھر چھوڑے، گاؤں چھوڑے، اب نہ صرف مالاکنڈ کے علاقے بلکہ پورے پاکستان میں شریعت کے نفاذ کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں، ہم کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بگڑنے پر پاکستانی حکمران ہمیشہ بعض لوگوں کے ذریعے ہم سے رابطہ کرتے ہیں اور ملک میں امن کی بحالی کیلئے مدد کی اپیل کرتے ہیں، لیکن جب تعلقات ٹھیک ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے وعدے بھول جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مولوی فضل اللہ کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پاکستان کے دورے پر ہیں۔ فضل اللہ سوات میں پاکستانی طالبان کے سربراہ تھے اور دوہزار نو میں فوجی آپریشن کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوات میں فوجی آپریشن تو ہوا تھا لیکن آپریشن کے دوران فضل اللہ سمیت اہم طالبان کمانڈر خود فرار ہوئے تھے یا انہیں فرار کا راستہ دیا گیا تھا، یہ بات سوات کے عوام کے لئے معمہ بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 108100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش