0
Sunday 23 Oct 2011 14:47

پاکستان پر برہان الدین ربانی کے قتل کا الزام درست نہیں، دونوں ممالک مشترکہ تحقیقات کریں، استاد محقق

پاکستان پر برہان الدین ربانی کے قتل کا الزام درست نہیں، دونوں ممالک مشترکہ تحقیقات کریں،  استاد محقق
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ اور افغان رکن پارلیمنٹ استاد محمد محقق نے کہا ہے کہ طالبان ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور مذاکرات کو ترجیح نہیں دیتے، پروفیسر ربانی کے قتل پر الزامات کی بجائے پاکستان اور افغانستان مشترکہ تحقیقات کریں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ افغانستان کو شمال اور جنوب میں تقسیم کرنا درست نہیں، افغان قوم کو حق دیا جائے کہ بیرونی دنیا سے اپنے تعلقات اپنی پالیسیوں کے مطابق قائم کرے۔ استاد محقق کا کہنا تھا کہ پروفیسر برہان الدین ربانی کے قتل کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں بلکہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کو مشترکہ تحقیقات کرنی چاہئیں۔ انھوں نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ استاد محقق کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے سے پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 108527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش