0
Tuesday 25 Oct 2011 19:44

امریکہ جاکر ہیلری کلنٹن کی ٹون تبدیل ہونا ووٹ بٹورنے کی سازش ہے، صاحبزادہ فضل کریم

امریکہ جاکر ہیلری کلنٹن کی ٹون تبدیل ہونا ووٹ بٹورنے کی سازش ہے، صاحبزادہ فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اب صرف ووٹ بٹورنے کی گیم چل نکلی ہے اور اوباما انتظامیہ اپنے آپ کو امریکی عوام کا خیرخواہ اور دہشت گردوں کے شدید مخالف ظاہر کرنے کے لئے کوشاں ہیں، بھارت کی اجارہ داری کسی صورت قبول نہیں کریں گے، بھارت کو پسندیدہ قرار دینے والے دہلی میں رہائش اختیار کر لیں۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے کارکنوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ کرسی پرست ابن الوقت سیاست کاروں نے قوم کو ذلت اور اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں، جس کی وجہ سے سدابہار حکمران خاندان 63 برسوں سے مسلسل حکمرانی کرتے چلے آ رہے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ سیاست سے لاتعلق محب وطن، دیانتدار اور باصلاحیت لوگ چپ کا روزہ توڑیں اور ملکی سیاست کا حصہ بن کر سیاسی اجارہ داریوں کو ختم کر ڈالیں۔
صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھے شہزادے عوام کی چیخیں سنیں اور سرکاری وسائل سے بے معنی ریلیوں کی بجائے قومی خزانہ عوامی مسائل کے حل کے لیے خرچ کریں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے جنگی جنون کی وجہ سے پوری دنیا میں انسانوں کا لہو بہہ رہا ہے، امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے پر تلا ہوا ہے لیکن اس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ مرکز اور صوبوں کے اقتدار کے ایوانوں میں نااہل اور نالائق لوگوں کا میلہ لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل 20 نومبر کو کراچی سے راولپنڈی تک ٹرین مارچ کے ذریعے ملکی سیاست کے دھاروں کا رخ موڑ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 109195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش