0
Thursday 27 Oct 2011 02:08

متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں منور حسن رکاوٹ نہیں، قاضی حسین احمد

متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں منور حسن رکاوٹ نہیں، قاضی حسین احمد
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں مختلف مذہبی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے سربراہ اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی ایم ایم اے کے صدر ہیں اور ایم ایم اے کی سپریم کونسل ہی اس کی بحالی کا فیصلہ کرے گی۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں نے ملک کی سالمیت، نظریاتی اور اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کیلئے مشترکہ موقف اختیار کرنے اور مشاورتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ وہ اب بھی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ ہیں، وہ اجلاس تو بلاسکتے ہیں تاہم مشاورت سے ہی ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹ نہیں۔ قاضی حسین احمد نے ادارہ فکرو عمل کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے الیکشن سے پہلے بحال ہوجائے گی اور اس کی بحالی میں کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان کے بارے میں ایک سوال پر قاضی حسین احمد نے کہا کہ اس پر تبصرہ کرکے وہ دونوں کے درمیان خلیج بڑھانا نہیں چاہتے تاہم یہ بات درست نہیں ہے کہ منورحسن ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کی بحالی پر متفق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 109557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش