0
Friday 28 Oct 2011 00:56

مسلم لیگ ن جمہوریت کی بساط لپیٹ کر اقتدار میں آنا چاہتی ہے، راجاریاض

مسلم لیگ ن جمہوریت کی بساط لپیٹ کر اقتدار میں آنا چاہتی ہے، راجاریاض
فیصل آباد:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ریلیاں نکال کر ملک میں ایک بار پھر مارشل لاء لگوانا چاہتی ہے۔ فیصل آباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کی بساط لپیٹ کر اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایسی قوتوں سے رابطے ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنی ریلی کے لئے سرکاری مشینری کا بےدریغ استعمال کر رہی ہے، پنجاب حکومت کے خاتمے کے بعد قائم مقام وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو سرکاری ملازم ریلی میں شریک ہو گا، وہ اپنے فعل کا خود ذمہ دار ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 109862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش