0
Saturday 29 Oct 2011 21:49

کابل،خودکش حملے میں 12 اتحادی فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل،خودکش حملے میں 12 اتحادی فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں آج دو کارروائیوں میں بارہ اتحادی فوجیوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں آج دوپہر اتحادی فوج کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی ایساف کی بس سے ٹکرا دی۔ اس کارروائی میں دس یا گیارہ فوجی ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں بیشتر امریکی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دس یا گیارہ فوجیوں کی لاشیں دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کی گئیں۔ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور بتایا ہے کہ کابل کے جنوب مغربی علاقے میں دارلامن محل کے قریب خودکش حملہ کیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے تین شہریوں اور ایک افغان فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ 
دوسری جانب جنوبی افغانستان میں افغان فوجی کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے دو اتحادی فوجیوں کو گولی مار دی۔ اس دوران حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ اس سے پہلے افغان صوبہ کنڑ کے شہر اسد آباد میں افغان سراغ رساں ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے دفتر پر ایک خاتون نے خودکش حملہ کیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان واصف اللہ واصفی کے مطابق دھماکے سے ڈائریکٹوریٹ کے دو گارڈز زخمی ہو گئے۔
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی فوجیوں کے قافلے پر خودکش حملے میں 14 فوجی ہلاک ہوگئےْ، متعدد زخمی ہیں۔ نیٹو قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے کاررواں پر خودکش حملہ کیا گیا، پولیس چیف حشمت کے مطابق دارالامان روڈ پرحملہ کیا گیا ہے، تاہم 14 فوجیوں کے ہلاکتوں کی تصدیق کی جا سکی۔ ادھر صوبہ کنٹر میں خاتون خودکش حملہ آور نے مشرقی شہر اسدآباد میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ گورنر ترجمان واصف اللہ واصفی کے مطابق دھماکے میں دو گارڈ زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 110294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش