0
Thursday 3 Sep 2009 13:15

بھارت میں نئے ایٹمی تجربے کی اطلاعات پریشان کن ہیں،پاکستان

بھارت میں نئے ایٹمی تجربے کی اطلاعات پریشان کن ہیں،پاکستان
اسلام آباد:پاکستان نے ان رپورٹس کو پریشان کن قرار دیا ہے جن کے مطابق بھارت میں نئے جوہری تجربے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر اور جوہری پھیلاؤ پر حالیہ امریکی بیانات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ جوہری معاملات میں پاکستان کو کسی بھی دوسرے ذمہ دار ملک کی طرح اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس اور علم ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ رپورٹس ہیں کہ بھارت میں نئے جوہری تجربے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور یہ اطلاعات پاکستان کے لئے پریشان کن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کم از کم ضروری دفاعی ڈیٹرنس کی پالیسی پر قائم ہے اور خطے میں اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتا ۔ ممبئی حملوں کی تحقیقات سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس کی ذمہ دارروں کو انجام تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے جبکہ بھارت کی طرف سے اس معاملے میں دی جانے والی حالیہ تفصیلات سابقہ معلومات جیسی ہی تھیں ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے اس کی جامہ تلاشی کا امریکی عمل پاکستان کو منظور نہیں اور اگر ایسی تلاشی لی گئی تو اس سے در گزر نہیں کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے بھارت اور مغرب کی طرف سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر تنقید کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ ڈاکٹر قدیر پر ایٹمی پھیلاؤ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ پاک بھارت خارجہ سیکرٹری سطح کی ملاقات ابھی نہیں ہوئی ہےجبکہ دولت مشترکہ کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 11034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش