راولپنڈی:
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ماشا اللہ شاکری نے سوموار کے روز جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر نے سفارتکاری کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تعاون پر جنرل خالد شمیم وائیں کا شکریہ ادا کیا۔