0
Saturday 5 Nov 2011 12:03

25 لاکھ سے زائد مسلمان آج فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

25 لاکھ سے زائد مسلمان آج فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے
اسلام ٹائمز۔ لاکھوں عازمین حج منٰی میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وقوف عرفات کیلئے میدان عرفات جانا شروع ہو گئے ہیں۔ میدان عرفات میں عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نماز ادا کریں گے۔ عازمین اللہ رب العزت کے حضور خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔ غروب آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہونگے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکھٹی ادا کریں گے اور کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔
10 ذی الحج کو حجاج نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منٰی واپس پہنچیں گے، بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور سر کے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ حجاج معمول کے لباس میں مکہ مکرمہ جائیں گے اور خانہ کعبہ کا طواف زیارت کر کے واپس منٰی آ جائیں گے۔ 11 اور 12 ذی الحج کو حجاج تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے، جس کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور خانہ کعبہ کے طواف الوداع کرنے کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔ 
غلاف کعبہ کی تبدیلی، آج وقوف عرفات ہو گا
مکہ مکرمہ میں دنیا کی پہلی عبادت گاہ کے غلاف کی تبدیلی کی تقریب ہو گی جبکہ آج دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج وقوف عرفات ادا کریں گے۔ مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں ہر سال دنیا بھر کے مسلمانوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ اس سال مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی شریک تھے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں دو کروڑ ریال کی لاگت آئی۔ غلاف کعبہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے، جس کی تبدیلی ہر سال نو ذوالحج کو کی جاتی ہے۔
لاکھوں عازمین حج نے رات منٰی میں گزاری، جہاں تمام رات فرزندان توحید بارگاہ الہی میں خشوع و خضوع کے ساتھ مصروف عبادت رہے۔ نماز فجر کے بعد عازمین عرفات کے میدان کیلئے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔ آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔ حجاج کرام کی نو ذی الحجہ کی رات عبادت میں گزری۔ حجاجِ کرام کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد مسجدِ نمرہ پہنچیں، جہاں امام حج کا خطبہ پڑھیں گے۔ جس کے بعد ظہر کی نماز، پھر فوراً عصر کی نماز ادا کی جائے گی۔
غروب آفتاب پر حجاجِ کرام عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں مغرب کی نماز ادا کی جائے گی، پھر عشاء کی نماز پڑھی جائے گی۔ حجاج کرام منٰی میں شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ جس کے بعد قربانی کی جائے گی۔ حج کے شکرانہ کے طور پر، پھر حجاجِ کرام حلق یا قصر کروائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 111809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش