0
Saturday 5 Nov 2011 22:25

نواز شریف کشمیر کا سودا کرنا چاہتے تھے، پرویز مشرف

نواز شریف کشمیر کا سودا کرنا چاہتے تھے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میری رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہا ہے اسی لئے میں نے دو جنگیں لڑیں، واجپائی کی پاکستان آمد کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں میرے کہنے پر نواز شریف نے کشمیر کو شامل کیا تھا، لندن کے مضافات میں لوٹن نامی قصبے میں پرویز مشرف نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیاں نورا کشتی کھیل رہی ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ 23 مارچ کو پاکستان آئیں گے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نظام ٹھیک طرح سے نہیں چلا رہی اور ریاستی اداروں میں ہم آہنگی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کشمیر کا سودا کرنا چاہتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی لوٹا کریسی چل رہی ہے، پتہ ہی نہیں چلتا کس وقت کون کس پارٹی میں چلا جائے، لندن میں سابق صدر کے خطاب کے دوران ان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کو باہر نکال دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران ایک شخص نے پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ جسے سکیورٹی اہلکار نے تقریب سے نکال دیا۔ تقریر کے دوران پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کو بھی سکیورٹی اہلکاروں نے باہر نکال دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں ہم آہنگی نہیں ہے۔ اس سے پہلے لاہور میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر کو انہوں نے جو کچھ کیا وہ ملک بچانے کے لئے تھا، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ چکی ہے، تیسری سیاسی قوت ملک میں نہ آئی تو پھر ملک کا اللہ حافظ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 111928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش