0
Sunday 6 Nov 2011 20:02

پشاور، ایل پی جی کی قیمت 130 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی

پشاور، ایل پی جی کی قیمت 130 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں موسم سرما کے دوران اضافہ کر دیا جاتا ہے، اس متربہ بھی پانچ روپے فی کلو گرام اضافے کے ساتھ مائع پٹرولیم گیس کی قیمت 130 روپے ہو گئی ہے، ایل پی جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے نمائندوں کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضافہ کمپنیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے، پشاور میں سینکڑوں رکشے اور ٹیکسی گاڑیاں بھی ایل پی جی سے چلتی ہیں جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کا بوجھ مسافروں کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو زیادہ کرایہ دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں، ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام لوگوں خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 112107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش