0
Tuesday 8 Nov 2011 01:26

ایران پر اسرائیل کا حملہ بڑی بہت غلطی ہو گی جسکے انتہائی غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں، سرگئی لاروف

ایران پر اسرائیل کا حملہ بڑی بہت غلطی ہو گی جسکے انتہائی غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک بہت بڑی غلطی ہو گی جس کے انتہائی غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو حل کرنے کا واحد راستہ سفارت کاری کا ہے میزائل حملوں کا نہیں۔ روس کے وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان اسرائیلی صدر شمعون پیریز کی طرف سے یہ دھمکی کہ "ایران پر حملے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں"۔ دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کی طرف سے اس ہفتے یہ اعلان کئے جانے کی توقع ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ رواں ہفتے منگل یا بدھ کو سامنے آنے والی ہے، جس میں ایسے ثبوت پیش کیے جائیں گے جن کو ایران کے لیے جھٹلانا ممکن نہیں ہو گا۔ ایران نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد اور شہری ضروریات پوری کرنے کے لیے سستی بجلی پیدا کرنا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ثبوت گھڑے جا رہے ہیں اور یہ ایران کو بدنام کرنے کی امریکی مہم کا حصہ ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے صدر کی ایران پر حملے کی دھمکی کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہمارا موقف اس سلسلے میں بہت واضح ہے کہ یہ بہت بڑی اور خطرناک غلطی ہو گی۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کا واحد ذریعہ ایسے حالات پیدا کرنا ہے جس میں ایران کے ساتھ چھ بڑی طاقتوں جن میں روس شامل ہے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔ چھ ملکی مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ سال دسمبر میں منقطع ہو گیا تھا۔  دوسری جانب شمون پیریز نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ تو نہیں کیا گیا ہے لیکن عام تاثر یہ ہی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی نظریں گھڑی پر ہیں اور وہ اپنے رہنماوں کو خبردار کر رہی ہیں کہ اب زیادہ وقت باقی نہیں رہ گیا۔
خبر کا کوڈ : 112330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش