0
Wednesday 2 Nov 2011 18:53

شام کیخلاف لیبیا طرز کے فوجی آپریشن کی بھرپور مخالفت کرینگے، سرگئی لاروف

شام کیخلاف لیبیا طرز کے فوجی آپریشن کی بھرپور مخالفت کرینگے، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کیخلاف لیبیا طرز کے فوجی آپریشن کی بھرپور مخالفت کریگا۔ ابوظہبی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لیبیا کے حوالے سے قرارداد کی منظوری پر روس نے بین الاقوامی قانون کے غلط استعمال سے خبردار کیا تھا۔ لیبیا کا ڈرامہ ختم ہونے کے بعد اس سلسلے میں ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ روس خلیج وزراء خارجہ سطح اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس شام کیخلاف لیبیا طرز کے فوجی ایکشن کی ہرگز حمایت نہیں کریگا۔ دریں اثناء متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے شام میں غیر ملکی مداخلت کی حمایت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم ہم عرب شام کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا نہیں سکتے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ حماد بن جسیم العہانی نے خبردار کیا کہ اگر بشارالاسد نے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ بین الاقوامی مداخلت کا جواز فراہم کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 111250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش