0
Wednesday 27 Mar 2024 23:47

ججز کا خط، پاکستان بار کونسل کا تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

ججز کا خط، پاکستان بار کونسل کا تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے ججز کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات لازمی ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے الزامات کی تحقیقات کا فورم نہیں ہے، الزامات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1125304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش