0
Thursday 28 Mar 2024 10:53

عمران خان کی جدوجہد کے ثمرات بالاخر سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں، خواجہ فاروق

عمران خان کی جدوجہد کے ثمرات بالاخر سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں، خواجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 میں سے 6 ججز صاحبان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے ایک مشترکہ خط میں بیرونی مداخلت کی جانب سے توجہ دلانے اور قبل ازیں 2023ء اور 2024ء میں بھی ایسے ہی خطوط ساتھ منسلک کرنے کو پاکستان کی سیاست میں ایک بڑی نمایاں تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کے ثمرات بالاخر سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں، حکومت کے بت ٹوٹنے شروع ہو گئے ہیں، عمران خان نے قوم کو بالآخر جگا دیا ہے کہ آج قابل احترام ججز نے بھی اپنے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،  انصاف دینے والوں نے بھی انصاف مانگ لیا یہی تبدیلی ہے جس کا آغاز ہو چکا ہے۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اس تبدیلی کے اثرات آزادکشمیر میں بھی آئیں گے، اسمبلیوں کے فورم اسی لیے ہوتے ہیں کہ قومی مسائل پر بات کی جا سکے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہماری حکومت اسمبلی جیسے اہم ادارے کا اجلاس مہینوں بلاتی ہی نہیں ہے، تحریک انصاف نے اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی ہوئی ہے، آزادکشمیر کے وزیراعطم بھی آ ج کل مظفرآباد آئے ہوئے ہیں تو لگے ہاتھوں اپنے اس دورے میں اسمبلی کا اجلاس بھی بلا لیں تاکہ آزاد کشمیر کی سیاست، معاشی صورتحال پر پاکستان کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بات کی جا سکے، مودی کے مقبوضہ کشمیر کے حالیہ دورے کے اثرات کو زیر بحث لایا جا سکے، آخر اسمبلیاں کس لیے تشکیل دی جاتی ہے، پاکستان میں تبدیلی آ چکی ہے اور انشاءاللہ اس کے مثبت اثرات آزاد کشمیر میں بھی آئیں گے، عمران خان کا جادو سر چڑھ کر اب گونجدار آواز میں بول رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش